Friday, September 10, 2010, 03:54:12 PM Download Font  |   Urdu Keyboard  |   On-Screen Keyboard  
Urdu Times
The Urdu Times Daily, Mumbai
Home Aaj Kal Analysis Editorial Entertainment Sports News Mumbai News Regional News Islamic News World News National News
         
  ایف آئی آر درج ہونے کے بعد مکوکا کا اطلاق غےر قانونی

عزیز اعجاز:
پولیس اسٹےشنوں میں مکوکا کا کیس رجسٹرڈ کرنا بھی غلط ، سپریم کورٹ کے فیصلے سے مکوکا قیدیوں کو راحت
آج ہر ذی شعور شہری اس بات سے بہتر طور پر واقف ہے کہ قانون کسی مخصوص ذات، طبقہ، فرقہ یا مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد کے لئے نہیں بناےا جاتا۔ قانون بنتاہے ملک، سماج اور انسانیت کے خلاف مجرمانہ فعل انجام دینے والوں کو سزادینے کے لئے اور اس کا اثر تمام مذاہب کے ماننے والوں پر یکساں ہوتا ہے۔ لیکن بڑے افسوس کی بات ہے کہ آج مہاراشٹر میں تقرےباً ۶۶۹افراد جن میں اکثرےت اقلیتی فرقہ کی ہے مکوکا کے تحت جیلوں میں بند اپنی رہائی کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ حالانکہ مکوکا قانون کے تحت بے جا گرفتارےوں کا سوال باربار اُٹھایا گےا مگر اس کا تسلی بخش جواب آج تک نہیں مل سکا کہ آخر حکومت کو اس طرح کے سخت گےر قانون کی ضرورت کیوں ہوئی؟ مگر اب سپریم کورٹ کے حالیہ تازہ فیصلہ کے بعد تحقیقاتی ایجنسیوں اور پولیس کے لئے یہ آسان نہیں کہ وہ کسی کو بھی مکوکا قانون کے تحت گرفتار کرکے اسے تےن سال کے لئے جیل میں ڈال دے۔ خبر ہے کہ ملک کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ کے جسٹس التمس کبیر اور جسٹس سائےرک جوزف پر مشتمل ڈویژن بنچ نے گزشتہ دنوں مکوکا قانون کی ذیلی دفعہ ۲۳(۱) اور پرائیویٹ کمپلینٹ کی دفعہ ۹(۱)۲۳کے اطلاق کو غےر ضروری اور غےر تسلی بخش بتاےا ۔ فاضل ججوں نے اپنے فیصلے میں پولیس کی طرف سے مکوکا قانون کے اطلاق کی ”پیشگی منظوری “ کو قانوناً غلط ٹھہراےا اور کہا کہ ہندوستانی آئین اس بات کی قطعی اجازت نہیں دیتا کہ کسی بھی ملزم پر اس کے گناہ کی تفتےش کے دوران یا ایف۔ آئی ۔آر۔ درج ہونے کے بعد اس کے خلاف مکوکا قانون کا اطلاق کردیا جائے۔ واضح ہوکہ تےن سال قبل ممبئی ہائی کورٹ کی سہ رکنی بنچ کے جسٹس وی جی پلسیکر ، جسٹس ڈی جی بھونسلے اور جسٹس وی کے تہلرمانی نے اشوک کلیان چند ووہرا بنام حکومت مہاراشٹر کی ایک عرضداشت پر طویل شنوائی کے بعداپنے فیصلے میں مکوکا قانون کی تفتےشی کارروائی کے قانون ۱۵۶(۳) اور مکوکا قانون کی ذیلی دفعہ ۲۳ (۱) اور ۲۳(۲) کو غلط ٹھہراےا تھا ساتھ ہی واضح لفظوں میں حکومت مہاراشٹر کو یہ ریمارک دیا تھا کہ تحقیقاتی ایجنسی یا پولیس کو قانونی طور پر قطعی یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ کسی بھی فرد کی پرائیویٹ کمپلینٹ پر عدلیہ سے کسی ملزم پر پیشگی طور پر مکوکا قانون کا اطلاق کرنے کی اجازت طلب کرے۔ فاضل ججوں نے حکومت مہاراشٹر کو یہ صلاح بھی دی تھی کہ وہ مکوکا قانون کی ذیلی دفعات میں کچھ ترمیم کرکے اس کی اصلاح کرے اور پولیس کو یہ ہدایت دی کہ جب وہ کسی ملزم کے خلاف انڈین پینل کوڈ کے تحت کیس رجسٹرڈ کرکے گرفتار کرے تو عدالت سے اس ملزم کے خلاف مکوکا قانون کے تحت کارروائی کرنے کی پیشگی منظوری نہ لے کیونکہ یہ قانوناً غلط ہے کیونکہ اس طرح کی منظوری دینے کاحق صرف ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس یا پھر متعلقہ شہر کے پولیس کمشنر کو ہے ۔ بتاےا جاتا ہے کہ ممبئی ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو اُس وقت کے ایڈوکیٹ جنرل نے سنجیدگی سے نہیں لیا اور نہ ہی اس پر کوئی پیش رفت کی بہرکیف عذرگزار نے اس فیصلے پر عمل درآمد کے لئے نئے نکات کے ساتھ اپنی ایک دیگر عرضداشت سپریم کورٹ میں داخل کی جس پر سپریم کورٹ کے ججوں نے جو متذکرہ فیصلہ دیا ہے یقینا اس فیصلے سے مکوکا کے تحت جیلوں میں بند قیدیوں کو راحت ملے گی۔کیونکہ سپریم کورٹ کی ڈویژن بنچ نے اس نکتہ پر زور دیاہے کہ مکوکا قانون کا دیگر رائج قوانین کے مقابلے میں زیادہ استعمال کیوں ہورہاہے؟ اوریہ محسوس کیا کہ پولیس اس قانون کو یا تو سمجھ نہیں سکی ہے یا پھر عجلت کا مظاہرہ کرکے دانستہ یا نادانستہ طور پر اپنی اتھارےٹی کا غلط استعمال کررہی ہے بہرکیف سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ مکوکا قانون کے تحت جیل میں بند سینکڑوں قیدیوں کے لئے راحت ثابت ہوگا۔


11th May 2009, 01:15 pm.
         
 
قرآن سوزی(نعوذ باللہ) کی گئی تو امرےکہ کی اُلٹی گنتی شروع ہوجائےگی
03-Aug-2010, 01:55 PM
اے ٹی اےس کی سربراہی کانٹوں بھرا تاج
26-Mar-2010, 02:04 PM
گوا کے بعد پونہ دھماکہ اور اب۔۔۔؟
14-Feb-2010, 01:12 PM
یہ اقتدار کاسیمی فائنل ہے فائنل دوسال بعد
11-May-2009, 01:16 PM
ملائم سنگھ ہندوستان کو کدھر لے جارہے ہیں
12-Apr-2009, 02:16 PM
آکولہ کا ملت تعلیمی کیمپس ۔ مسلمانوں میں تعلیم کو عام کرنے کا وسیع مشن فاروق انصاری
16-Mar-2009, 02:09 PM
مودی کے راج میں جو بھی نہ ہوجائے کم ہے!
02-Feb-2009, 12:50 PM
ایک دن میں ۸۶ ہزار افراد بے روزگار! یہ کیا ہورہا ہے بھائی، یہ کیا ہورہاہے؟
29-Jan-2009, 12:58 PM
ملائم سنگھ یادو کا زعفرانی چہرہ بے نقاب
28-Jan-2009, 12:37 PM
امریکہ کی دشمنی خطرناک ‘ دوستی جان لیوا
11-Jan-2009, 12:49 PM
سیاست دانوں کے بعد اب پولیس افسران کا نمبر
16-Dec-2008, 12:41 PM
نہیں ہے ۱۱ (اور نومبر نہیں ہے ستمبر )
14-Dec-2008, 12:25 PM
مسلمانوں کی تعلیمی حالت سدھارنے کےلئے مہاراشٹر بھر میں کوچنگ کلاسیز
12-Dec-2008, 11:54 AM
جنگ کیا حل کرے گی مسئلوں کو ‘جنگ تو خود ہی ایک مسئلہ ہے
11-Dec-2008, 11:58 AM
مکوکا لگانے مےں اے ٹی اےس نے تاخےر کر دی
20-Nov-2008, 12:57 PM
 
 
 
Search
       
  کون سنے مری نوا تےز ہوا کے شور مےں  
  آپ اپنے باپ داد ا کی ڈھائی سو کروڑ  
  ہندوستان میں سفےد پوش چوروں کی چاندی  
  شرم تم کو مگر نہےں آتی !  
  اب مائی نےم از خان پارٹ ٹو  
  بہن کے عاشق کو قتل کر کے آنگن مےں دفن کر دےا  
  مصےبت، صبر اور رضا  
  عوامی عدالت  
  اندھیر نگری چوپٹ راج  
  زکوٰ ة دینے کے نام پر درجنوں معذور اپاہج مرد خواتین کو لوٹ لیا  
  ”ہو مےو پےتھی ۔ انہونی پےتھی“  
  ڈی اےن اے تخلےق الٰہی کا کرشمہ  
  ”ہو مےو پےتھی ۔ انہونی پےتھی“  
  روزہ :انسانی جسم کا عمدہ محافظ  
  مالی نقصانات سے ہم بےمار ہو سکتے ہےں  
  اور راز کھل گیا!  
  خدادیکھ رہا ہے  
  دھنک کی کہانی  
  اورپری ناراض ہوگئی  
  ”کالو زندہ باد“  
  ٭تھانے مےونسپل کارپورےشن کے محکمہ حفظان صحت مےں مواقع  
  آخر AMIEگرےجوےٹ لےول فارمل اےجوکےشن کےا ہے؟  
  ہندوستان میں پریمیئر کالج میں حصہ داری  
  مہنگی تعلےم نے مستحق طلبا ءکے ارمانوں کا گلا گھونٹ دےا  
  بےنک آف بڑودہ کو کلرکوں کی ضرورت  
  قصر سفید میں مرد سیاہ....  
  فرقہ پرستی ‘ ڈاکہ وقتل جیسا جرم کیوںنہیں ؟  
  اُمت مسلمہ کے مسائل  
  ادائیگیِ نماز: آداب و احکام  
  بیت المقدس ....کسی ایوبی کے انتظار میں  
  ام المومنےن حضرت عائشہ ؓ  
  خوبصورت لباس اور خوبصورت نظر آنا ہر خاتون کی خواہش  
  رمضان المبارک اور خواتےن کے شب وروز  
  زینب سلیم ڈار  
  ماہ صےام مےں خصوصی پکوانوں کا اہتمام کرےں!  
 
 
 
Home | National News | Regional News | Mumbai News | World News | Islamic World | Aaj Kal | Analysis | Editorial | Entertainment | Sports | Contact us | Privacy Policy
Copyright © Roznama Urdu Times Mumbai | All Rights Reserved.
Site devloped by UNN IT