Friday, September 10, 2010, 04:26:27 PM Download Font  |   Urdu Keyboard  |   On-Screen Keyboard  
Urdu Times
The Urdu Times Daily, Mumbai
Home Aaj Kal Analysis Editorial Entertainment Sports News Mumbai News Regional News Islamic News World News National News
         
  یہ اقتدار کاسیمی فائنل ہے فائنل دوسال بعد

عبدالرحمان صدےقی:
لوک سبھا چناو ابھی مکمل نہیں ہوئے ایگزٹ پول پرپابندی عائدہے لیکن اب تک کے چناو کے بعدجووٹرنڈ ا بھرکر سامنے آیا ہے اس سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ کانگریس کو تقریباً اسی طرح نا کامی ہاتھ لگے گی جس طرح ۲۰۰۴ میں بی جے پی کو ہوئی تھی یوپی اے کے مقابلے این ڈی اے کو بڑھت ملنے کی بات کی کئی جارہی ہے لیکن اتنی نہیں کہ این ڈی اے حکومت قائم ہوجائے اور پانچ سال تک چلے آثاریہ بتاتے ہیں کہ اس مرتبہ معلق پارلیمنٹ وجود میں آئے گی منڈیٹ اتنا منشرFRACTORED ہوگا کہ کسی بھی پارٹی یا گروپ کے لئے حکومت بنانا اور اس کو چلانا ممکن نہیں ہوگا اور خود صدر جمہوریہ کے لئے بھی یہ طے کرنا بہت مشکل ہوگا کہ کس کو حکومت سازی کے لئے مدعو کریں۔اس صورتحال کے لئے عوام ذمہ دارنہیں ذمہ دار وہ سیاست داں اور وہ مرکزی وریاستی حکومتیں ہے جو عوامی توقعات پر پوری نہیں اتریں۔ عوام کو یہ حق حاصل ہے کہ جس کو چاہیں اس کے حق میں اور جس کو چاہیں اس کے خلاف ووٹ دیں۔ اگر معلق پارلیمنٹ وجود میں آتی ہے تو عوامی مینڈیٹ یہی ہے کہ وہ کسی ایک پارٹی کو اقتدار میں آنے کے لائق نہیں سمجھتی اس لئے سیاست دانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوامی مینڈیٹ کے احترام میں ملی جلی حکومت بنائیں اس مرتبہ کئی جگہوں پر ووٹنگ بہت کم ہوئی کسی کو ووٹ نہ دینا بھی ایک طرح کا ووٹ ہے یہ عوام کی مایوسی کی انتہا ہے کہ وہ کسی کو اس لائق نہیں سمجھتے کہ اس کو ووٹ دیں یہ سیاسی پارٹیوں اور سیاسی جماعتوں کے لئے ایک طرح کی وارننگ ہے۔اس مرتبہ اقتدار کے چار دعویدار موجود ہیں ایک طرف کانگریس کی قیادت میں یوپی اے ہیں تو دوسری طرف بی جے پی کی قیادت میں این ڈی اے تیسرا دعویدار تھرڈ فرنٹ ہے جوکمیونسٹ پارٹیوں اور کچھ دیگر پارٹیوں پر مشتمل ہے چو تھا دعوایدار چوتھا مورچہ ہے جو لالو ‘ملائم ‘ پاسوان نے بنایا ہے لیکن کسی ایک پارٹی یا ایک گٹھ بندھن کو اقتدار ملنے کے آثار نظر نہیں آرہے ہیں ۔ اس بات کا سب سے پہلے احساس بی جے پی کو ہوا تھا جب سشماسوراج نے کہہ دیا تھا کہ این ڈی اے کے اقتدار میں آنے کے آثار نہیں بعد میں ان کو اپنا بیان بدلنا پڑا پھر راہل گاندھی کو اس کو احساس ہوا کہ ان کی پارٹی کی پوزیشن ڈانواڈول ہے ۔ انہوں نے بائیں بازو کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا نتیش کمار کی تعریف کی نتیش کمار بھی اگرچہ این ڈی اے میں رہنے کی بات کرتے تھے لیکن انہیں ایسا لگا تھا کہ شاید کبھی یوپی اے کے ساتھ بھی جانا پڑسکتا ہے اس لئے انتخابی مہم سے انہوں نے نریندر مودی کو دور رکھا اور گجرات فساد کے تعلق سے ایک جذباتی بیان بھی دیا شاید اس کا مقصد بہار کے مسلمانوں کا ووٹ حاصل کرنا تھا۔ جب بہار میں چناوی عمل مکمل ہوگیا تو نتیش کمار نے لدھیانہ کہ ایک جلسہ میں نریندر مودی سے نہ صرف اسٹیج شیئر کیابلکہ ان سے مصافحہ بھی کیا اور اظہار یکجہتی کیلئے دونوں نے ہاتھ بھی بلند کئے بہار کے جن مسلمانوں نے نتیش کمار کو ایک سنجیدہ سیکولر سیاست داں سمجھ کر انہیں ووٹ دیا ہوگا ان کہ دلوں پر کیا گزری اس کی پرواکر نیکی تو نتیش کمار نے ضرورت بھی محسوس نہیں کی علاقائی اور چھوٹی پارٹیوں کو ایسا لگ رہا ہے کہ شائد این ڈی اے کی حکومت بن جائے اسی لئے وہ این ڈی اے کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھارہے ہیں۔ اصول آدرش اور نظریات توایک عرصہ ہوا سیاست سے رخصت ہوچکے ہیں آج ہر طرف بدترین قسم کی موقع پرستی اور مفادپرستی کا دوردورہ ہے اور اقتدار سے ہونیوالے فوائد کے لئے بندر بانٹ کا سلسلہ جاری ہے۔کانگریس نے منموہن سنگھ کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار قرار دیا بی جے پی نے لال کرشن اڈوانی کو تیسرے اور چوتھے مورچے میں وزارت عظمیٰ کہ اتنے امیدوار ہے کہ ان کی گنتی مشکل ہے پر اب تک جس ڈھنگ سے پولنگ ہوئی ہے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ چناو نتائج سب کو چونکا دیں گے کوئی پارٹی کوئی گٹھ بندھن حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں ہوگا۔ حکومت سازی کیلئے عجیب وغریب گٹھ بندھن ہونگے اول تو حکومت بننا ہی مشکل ہوگا اور اگر بن بھی گئی تو اس کا چلنا ناممکن ہوگا ۔آئین اور قانون کے مطابق ایک ہی شخص ملک کا وزیر اعظم ہوسکتا ہے یہاں وزارت عظمیٰ کے اتنے دعویدار ہے کہ ان سب کی خواہشات کی تکمیل کی گنجائش موجودہ نظام میں موجود ہی نہیں جو امکانات نظر آرہے ہیں وہ حد درجہ ڈرانے اور چونکانے والے ہیں ۱۵ ویں لوک سبھا دوسال بھی چل جائے تو غنیمت سمجھئے اس دوسال میں کئی حکومتیں آاور جا سکتی ہیں اور شائد اگلے لوک سبھا چناﺅ کے نتیجے میں کوئی پارٹی یا گٹھ بندھن حکومت بناسکے اس لوک سبھا سے تو مستحکم اور پائیدارحکومت بننے کا سرے سے کوئی امکان نہیں ۔ملک کے سےاست دانوں کا تو ےہ حال ہے کہ
ہزاروں خواہشےں اےسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے


11th May 2009, 01:16 pm.
         
 
قرآن سوزی(نعوذ باللہ) کی گئی تو امرےکہ کی اُلٹی گنتی شروع ہوجائےگی
03-Aug-2010, 01:55 PM
اے ٹی اےس کی سربراہی کانٹوں بھرا تاج
26-Mar-2010, 02:04 PM
گوا کے بعد پونہ دھماکہ اور اب۔۔۔؟
14-Feb-2010, 01:12 PM
ایف آئی آر درج ہونے کے بعد مکوکا کا اطلاق غےر قانونی
11-May-2009, 01:15 PM
ملائم سنگھ ہندوستان کو کدھر لے جارہے ہیں
12-Apr-2009, 02:16 PM
آکولہ کا ملت تعلیمی کیمپس ۔ مسلمانوں میں تعلیم کو عام کرنے کا وسیع مشن فاروق انصاری
16-Mar-2009, 02:09 PM
مودی کے راج میں جو بھی نہ ہوجائے کم ہے!
02-Feb-2009, 12:50 PM
ایک دن میں ۸۶ ہزار افراد بے روزگار! یہ کیا ہورہا ہے بھائی، یہ کیا ہورہاہے؟
29-Jan-2009, 12:58 PM
ملائم سنگھ یادو کا زعفرانی چہرہ بے نقاب
28-Jan-2009, 12:37 PM
امریکہ کی دشمنی خطرناک ‘ دوستی جان لیوا
11-Jan-2009, 12:49 PM
سیاست دانوں کے بعد اب پولیس افسران کا نمبر
16-Dec-2008, 12:41 PM
نہیں ہے ۱۱ (اور نومبر نہیں ہے ستمبر )
14-Dec-2008, 12:25 PM
مسلمانوں کی تعلیمی حالت سدھارنے کےلئے مہاراشٹر بھر میں کوچنگ کلاسیز
12-Dec-2008, 11:54 AM
جنگ کیا حل کرے گی مسئلوں کو ‘جنگ تو خود ہی ایک مسئلہ ہے
11-Dec-2008, 11:58 AM
مکوکا لگانے مےں اے ٹی اےس نے تاخےر کر دی
20-Nov-2008, 12:57 PM
 
 
 
Search
       
  کون سنے مری نوا تےز ہوا کے شور مےں  
  آپ اپنے باپ داد ا کی ڈھائی سو کروڑ  
  ہندوستان میں سفےد پوش چوروں کی چاندی  
  شرم تم کو مگر نہےں آتی !  
  اب مائی نےم از خان پارٹ ٹو  
  بہن کے عاشق کو قتل کر کے آنگن مےں دفن کر دےا  
  مصےبت، صبر اور رضا  
  عوامی عدالت  
  اندھیر نگری چوپٹ راج  
  زکوٰ ة دینے کے نام پر درجنوں معذور اپاہج مرد خواتین کو لوٹ لیا  
  ”ہو مےو پےتھی ۔ انہونی پےتھی“  
  ڈی اےن اے تخلےق الٰہی کا کرشمہ  
  ”ہو مےو پےتھی ۔ انہونی پےتھی“  
  روزہ :انسانی جسم کا عمدہ محافظ  
  مالی نقصانات سے ہم بےمار ہو سکتے ہےں  
  اور راز کھل گیا!  
  خدادیکھ رہا ہے  
  دھنک کی کہانی  
  اورپری ناراض ہوگئی  
  ”کالو زندہ باد“  
  ٭تھانے مےونسپل کارپورےشن کے محکمہ حفظان صحت مےں مواقع  
  آخر AMIEگرےجوےٹ لےول فارمل اےجوکےشن کےا ہے؟  
  ہندوستان میں پریمیئر کالج میں حصہ داری  
  مہنگی تعلےم نے مستحق طلبا ءکے ارمانوں کا گلا گھونٹ دےا  
  بےنک آف بڑودہ کو کلرکوں کی ضرورت  
  قصر سفید میں مرد سیاہ....  
  فرقہ پرستی ‘ ڈاکہ وقتل جیسا جرم کیوںنہیں ؟  
  اُمت مسلمہ کے مسائل  
  ادائیگیِ نماز: آداب و احکام  
  بیت المقدس ....کسی ایوبی کے انتظار میں  
  ام المومنےن حضرت عائشہ ؓ  
  خوبصورت لباس اور خوبصورت نظر آنا ہر خاتون کی خواہش  
  رمضان المبارک اور خواتےن کے شب وروز  
  زینب سلیم ڈار  
  ماہ صےام مےں خصوصی پکوانوں کا اہتمام کرےں!  
 
 
 
Home | National News | Regional News | Mumbai News | World News | Islamic World | Aaj Kal | Analysis | Editorial | Entertainment | Sports | Contact us | Privacy Policy
Copyright © Roznama Urdu Times Mumbai | All Rights Reserved.
Site devloped by UNN IT