| |
|
|
|
|
| |
مسلمان پر پارلیمنٹ کے دروازے بھی بند
شکےل رشےد:
ایک شور ہے کہ ہندوستان میں مسلمانوں کی آبادی میں ’خطر ناک حدتک اضافہ ‘ ہوگیاہے۔ سچ کیا ہے اس کا پتہ تو صرف محکمہ مردم شماری یا مرکزی حکومت کو ہی ہوگا پر یہ ضرور ہے کہ اس طرح کی خبرسے برادران وطن کے ہاتھ پیر ضرور پھول جاتے ہیں اور فرقہ پرست ان تک یہ پیغام پہنچانے میں کامیاب رہتے ہیں کہ جلدہی ہندوستان پر پھر سے مسلما ن’ حکمرانی‘ کرنے لگیں گے .... پر سچائی اس کے بالکل بر عکس ہے ‘ حکمرانی تو دوراس ملک میں مسلمان اقتدارکی ان کرسیوں تک بھی رسائی نہیں حاصل کرسکتے جو ذرا سی بھی اہمیت رکھتی ہیں ۔ دنیااِدھر کی اُدھر ہوجائے کوئی مسلمان اس ملک کا وزیر اعظم نہیں بن سکتا ۔ کانگریس کے نوجوان لیڈر راہل گاندھی کے بقول جو بھی مسلمان اس ملک کا وزیر اعظم بننا چاہتا ہے اسے ڈاکٹرمن موہن سنگھ جیسی صلاحیتوں کا ما لک ہونا چاہئے ۔ ہمارے نزدیک ڈاکٹر من موہن سنگھ میں صرف ایک صلاحیت ہے‘ وہ جس خوبی سے گاندھی خاندا ن کی چاپلوسی کر لیتے ہیں کوئی اور نہیں کر سکتا .... مسلم لیڈران بھی چاپلوس ہیں مگر ان کی چاپلوسی میں وہ بات نہیں ہے جو ڈاکٹر من موہن سنگھ کی چاپلوسی میں ہے ۔.... بات چل رہی تھی ’ اقتدار ‘ کی ....تو مسلمان نہ اس ملک کا وزیر اعظم بنایا جائے گا ‘ نہ ہی ہندوستا نی افواج کی سربراہی اسے سونپی جائے گی ‘ نہ ہی تحقیقاتی ایجنسیوں کا وہ چیف بنا یا جائے گا ‘ یہ عہدے تو خیر بہت دور کی بات ہیں ا ب تو اسے پارلیمنٹ سے بھی باہر کا راستہ دکھایا جانے لگاہے .... اس بار راجیہ سبھا کیلئے خالی ہونے والی کل ۵۶ سیٹوں میں سے ہماری سیکولر ذہن کانگریس پارٹی نے صرف ایک سیٹ مسلمان کو دی ہے .... محسنہ قدوائی صاحبہ کو ‘ وہ بھی شاید اس لئے کہ قدوائی خاندان ما قبل آزادی اور ما بعد آزادی گاندھی خاندان سے قربت رکھتا ہے .... راشٹر وادی کانگریس پارٹی یعنی این سی پی نے بھی صرف ایک ہی سیٹ مسلمان کیلئے مختص کی ہے ، طا رق انور کو دوبارہ راجیہ سبھا بھیجا جارہا ہے۔ اس کی وجہ بھی صرف یہ ہے کہ طارق انور این سی پی کے بانیوں میں سے ایک ہیں اور آرگنا ئزیشن کے کام کاج کابہترین تجربہ رکھتے ہیں .... اب اس پس منظر میں مسلمانوں کی اہمیت کا جائزہ لیں تو پتہ چلے گا کہ سیکو لر ذہن سیاسی پارٹیوں کی نظروں میں مسلمانوں کی اہمیت صرف اورصرف ’ صفر ‘ ہے۔آبا دی چاہے جس قدر بڑھ جائے مسلمان حاشیئے پر ہی رہنے والا ہے ۔´ آج سے بہتر حالات تو آزادی سے قبل یا آزادی کے معاً بعد تھے ‘ جب آج کے مقابلے میں مسلمانوں کی آبادی کم تھی ....فرقہ پرست تنظیموں بالخصوص آر ایس ایس کو ہمار انیک مشورہ ہے کہ وہ شور وغل مچانا بند کردے کہ کانگریس مسلمانوں کی منہ بھرائی کررہی ہے .... یہ حقیقت ہے کہ آرایس ایس اور سارا سنگھ پریوار بشمول بی جے پی اور شیوسینا نے مسلمانوں کے خلاف شو ر مچا کر ‘ فسادات کراکے ‘© ان کی زندگیوں کو اجیرن کرکے بھی جو کامیابی حاصل نہیں کی ہوگی وہ کامیابی سیکولر ذہن پارٹیوں نے بنا شو روغل مچائے حاصل کرلی ۔ مسلمان حاشئے پر پہنچا دئے گئے ہیں ‘سرکاری اور نیم سرکار ی ملا زمتوں کے دروازے ان پر بند ہو گئے ہیں ‘ ان کی زبان اردو کو منصوبہ بند طریقے سے ختم کیا جارہا ہے ‘ ان کے بچوں کے مستقبل پر تاریکی کا سایہ ہے ‘ رہی سہی کسراب اس طرح پوری کی جار ہی ہے کہ پارلیمنٹ کے دروازے بھی ان پر بند کئے جارہے ہیں .... مہاراشٹر کے مسلمانوں کیلئے تو ڈوب مرنے کا مقام ہے کہ نہ لوک سبھا اور نہ ہی راجیہ سبھا ‘ دونوں ایوانوں میں ان کا کوئی ایک بھی مسلم نمائندہ نہیںہے ۔
5th Jun 2010, 01:16 pm. |
| |
|
|
|
|
| |
کون سنے مری نوا تےز ہوا کے شور مےں 21-Aug-2010, 02:41 PM |
 |
|
آپ اپنے باپ داد ا کی ڈھائی سو کروڑ 21-Aug-2010, 02:41 PM |
 |
|
ہندوستان میں سفےد پوش چوروں کی چاندی 21-Aug-2010, 02:40 PM |
 |
|
شرم تم کو مگر نہےں آتی ! 21-Aug-2010, 02:37 PM |
 |
|
اب مائی نےم از خان پارٹ ٹو 21-Aug-2010, 02:37 PM |
 |
|
یو پی اےII کا حال بُرا ہے! 07-Aug-2010, 01:54 PM |
 |
|
ترقی کے جنگل مےں 07-Aug-2010, 01:53 PM |
 |
|
سرکار نہےں صرف عدالتےں مسلمانوں کو انصاف دلا سکتی ہےں 07-Aug-2010, 01:52 PM |
 |
|
کےسے اور کےوں ےو پی اے IIکی منموہن سرکار پر بھروسہ کےا جائے ؟ 07-Aug-2010, 01:51 PM |
 |
|
مسلمانوں کو ےا ہندوو¿ں کو ؟ 02-Aug-2010, 03:19 PM |
 |
|
اےک امےت شاہ تو گرفتار ہوا 02-Aug-2010, 03:18 PM |
 |
|
مرا قاتل وزیر داخلہ ہے 02-Aug-2010, 03:18 PM |
 |
|
آدی باسےوں اور دلتوں پر مظالم بنام ترقی 02-Aug-2010, 03:18 PM |
 |
|
پولس حراست مےں اموات اصل مرض کیا ہے؟ 02-Aug-2010, 03:17 PM |
 |
|
گجرات سرکار فرضی مڈبھےڑ کے معاملے چھپاتی پھررہی ہے 02-Aug-2010, 03:17 PM |
 |
|
|
|
|