| |
|
|
|
|
| |
زکوٰ ة دینے کے نام پر درجنوں معذور اپاہج مرد خواتین کو لوٹ لیا
شعبدہ باز گروہ رمضان المبارک میںبھی دھو کہ دہی سے باز نہیں آتے
ہالا میں شعبدہ باز گروہ نے زکوة کے نام پر غریبوں کو لوٹ لیا ۔ تین فراڈیوں پرمشتمل ایک گروپ نے ڈسٹرکٹ زکوٰة کمیٹی کے چیئرمین ، لیٹر پیڈ اور مہر کی مدد سے خود کو ضلعی زکوٰة افسران ظاہر کر کے ہالا شہر و مضافات کی درجنوں محتاج و اپاہج خواتین اور مردوں سے فی کس دس ہزار روپے سے زائد نقدی وصول کرنے کے بعد انہیں پچاس ہزار اور ایک لاکھ روپے کے جعلی چیک تھما دیئے ۔ جو متعلقہ بینک سے کیش نہ ہوئے ،متاثرین نے ضلعی زکوٰة کمیٹی مٹیاری کے سامنے احتجاج کیا ۔ ضلعی زکوٰة کمیٹی کے چیئرمین حافظ بشارت احمدنے چیکوں اور اسٹمپ کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے بے بس دبے سہارا لوگوں کے ساتھ فراڈ ناقابل برداشت ہے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ زکوٰة و عشر نے ایسی کسی اسکیم کا اجراءنہیں کیا اور فدا حسین اور اس کے ساتھیوں کا زکوٰة کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں ۔متا ثرین ان جعل سازوں کے خلا ف مقدمات درج کرائیں ۔ حافظ بشارت احمد نے کہا کہ کسی بھی زکوٰة اسکیم کے بارے میں ضلعی کمیٹی سے رابطہ کیاجائے ۔ جس کی وضاحت کے لئے ضلعی ہیڈ کوارٹر میں خصوصی ٹیم مقرر کی گئی ہے ۔
لٹیروں کے ہاتھوں لٹنے والے قابل رحم متا ثرین نے بتا یا کہ شعبدہ باز گروپ نے خود کو ضلعی زکوٰة کا چیئر مین اور افسران ظاہر کرکے درخواستوں کی وصولی کے بعد 50ہزار اور ایک لاکھ روپے منظوری اور چیک کالالچ دے کر رقم وصول کی، جس کی ادائیگی کے لئے متا ثرین نے سود پر قرضے لینے کے علاوہ زیورات اور دیگر سامان تک فروخت کردیا۔ متا ثرین کے مطابق وہ انصاف کے ساتھ لوٹی گئی رقم کی واپسی کے لئے گزشتہ ہفتوں سے پولیس افسران اور بااثر شخصیات کے ڈیروں پر سجدہ ریز ہیں ، مگر اثر ورسوخ کے حامل فراڈ کرنے والوں کے خلاف قانون بے بس اور انصاف نا پید ہوگیا ہے ۔ فراڈ کے باعث ہماری زندگی عذاب بن گئی ہے ،گھر میںفاقہ کشی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں ۔ ہر افسر اور بااثرشخص مقامی طور پر انصاف فراہم کرنے کے بجائے عدالتوں سے رجوع کرنے کامشورہ دے رہا ہے ، ہم بھوکے پیاسے سے لٹے پٹے و کلاءاور عدالتوں کے اخراجات کہاں سے پورے کریں۔
گزشتہ دو برسوں میںسندھ میں ضلع و صوبائی حکومتوں کے درمیان رسہ کشی حکومتوں کی تبدیلی کے باعث براہ راست سپریم کو رٹ اورہائی کورٹس کے ماتحت ادارہ زکوٰة وعشر غرباءو مساکین میں مختلف اسکیموں کے تحت امداد کرنے سے قاصر ہے۔ دبرسوں میں صرف ایک مرتبہ مالی مدد کے ذریعے مستحقین میں رقم تقسیم کی گئی ،جب کہ دیگر تمام اسکیموں کے ذریعے امداد مکمل پربند ہے۔ زکوٰة ،بیت المال اور یو ٹیلٹی اسٹو رز پہلے ہی غربت اور بے بسی کا مذاق اڑا رہے ہیں ۔پی پی حکومت نے ایک ہزار روپے ماہانہ امداد کے نام پر بے نظیر کا رڈ جاری کرنے کا اعلان کردیا ہے ، جس کے باعث متعلقہ مراکز میں فہرستوں میں ناموں کے لئے لائنیں لگنا شروع ہوگئی ہےں۔ ہرامدادی اسکیم میں پچاس فیصد سے زائد منظور نظر سیاست چمکانے والوں کے خدمت گار اور بنگلوں ، سیرگاہوں، اوطاقوں وڈیروں پر ملازم ہوتے ہیں ۔ 30فیصد سے زائد متعلقہ اداروں کے افسران و عملہ امدادی تقسیم کے وقت ، مٹھائی کے نام پررشوت وصول کرتے ہیں ۔ باقی 20فیصد پر فاقہ کشوں کا جم غفیر باہم دست و گریباں رہتا ہے ۔ اندھوں کو سلائی مشینیں اور لنگڑوں کو سائیکلیں دینے کے مصداق غیر شفاف تقسیم سے غربت کے خاتمے کے بجائے گداگری کو فروغ حاصل ہورہا ہے ۔ سماج کا سب سے زیادہ پسنے والا طبقہ لالچ کے عوض فراڈیوں کے ہتھے چڑھ کر پہلے سے زیادہ بدحال ہورہا ہے ۔حق تلفی اورنا انصافی بغاوت کو جنم دیتے ہیں ۔ چھوٹے شہروں اور دیہاتوں میں مقیم غریب اور بے بس آبادی کو بھی پاکستانی شہری کا درجہ دے کر تمام بنیادی حقو ق دیئے جائیں ،کیوں کہ تحریک آزادی اور قیام پاکستان کے لئے ان لوگوں نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا تھا ۔
22nd Sep 2008, 02:39 am. |
| |
|
|
|
|
| |
بہن کے عاشق کو قتل کر کے آنگن مےں دفن کر دےا 22-Sep-2008, 02:45 AM |
 |
|
مصےبت، صبر اور رضا 22-Sep-2008, 02:44 AM |
 |
|
عوامی عدالت 22-Sep-2008, 02:42 AM |
 |
|
اندھیر نگری چوپٹ راج 22-Sep-2008, 02:41 AM |
 |
|
ڈنکے کی چوٹ پر دہشت گردی کابازار گرم پھر بھی تحقیقاتی ایجنسیوں کا رخ یکطرفہ 22-Sep-2008, 02:37 AM |
 |
|
اےک عےاش قاتل جس نے ۳۶، بچےوں ،لڑکےوں اور دو بچوں کو ہوس کانشانہ بناےا 16-Sep-2008, 02:23 AM |
 |
|
راج ٹھاکرے کو گھےرنے کی تےاری 16-Sep-2008, 02:22 AM |
 |
|
پولےس کی وردی مےں بھوکے بھےڑئےے....پولےس والوں کی درندگی کا شکار 16-Sep-2008, 02:18 AM |
 |
|
اگرعلماءمفتیان اور مسلم ڈاکٹرس و انجینئروں کو ٹارگیٹ کیا جا رہا ہے تو 08-Sep-2008, 02:02 AM |
 |
|
مالیگاﺅں بم دھماکوں کے بعد 08-Sep-2008, 02:01 AM |
 |
|
وحشی درندہ صفت انسان کی رونگٹے کھڑے کردےنے والی داستان 08-Sep-2008, 01:58 AM |
 |
|
مسلم علاقوں میں بم دھما کہ ملزمین کی تلاشی! 08-Sep-2008, 01:55 AM |
 |
|
انصاف کے حصول کے لئے سرکار کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں 01-Sep-2008, 01:51 AM |
 |
|
بچہ مزدروی 01-Sep-2008, 01:39 AM |
 |
|
سرکاری اور نےم سرکاری اداروں مےں Give & Take کا فارمولا 01-Sep-2008, 01:38 AM |
 |
|
|
|
|