Thursday, September 09, 2010, 12:04:21 AM Download Font  |   Urdu Keyboard  |   On-Screen Keyboard  
The Urdu Times Daily, Mumbai
Home Aaj Kal Analysis Editorial Entertainment Sports News Mumbai News Regional News Islamic News World News National News
         
  ”ہو مےو پےتھی ۔ انہونی پےتھی“

٭پروفےسر ڈاکٹر انور امےر MD:
گذشتہ کئی ماہ سے ہم لگاتار کےنسر کے اوپر لکھ رہے ہےں۔ ابھی ےہ سلسلہ ختم نہےںہوا ۔ کےنسر کے تعلق سے ابھی بہت کچھ بتاےا جانا باقی ہے ۔ اسکے علاوہ ہمارے پاس کےنسر کے کےسوں کی اےک بہت لمبی فہرست موجود ہے جس کا منظر عام پر آنا نہ صرف قارئےن کے لئے بلکہ پوری طبی دنےا کے بہت ضروری ہے۔
ہمارا آ ج کا مو ضوع ہے ماےوسی( Depression) اور اس کے نام پر کی جانے والی دھوکہ دھڑی۔ آخر مےں ہم ہو مےو پےتھی نقطہ¿ نظر سے ڈپرےشن کے اسباب اور اس کے علاج کی وضاحت کرےں گے۔
ڈپرےشن آج کے دور کی سب سے سنگےن بےماری ہے جو اخلاقی ،معاشی اور معاشرتی اقدار اور رواےات مےںٹو ٹ پھوٹ کے نتےجے مےں بہت عام ہو گےا ہے۔ جس قدر پرانی قدرےں بدل رہی ہےں او رنئی قدرےں اس کی جگہ لے رہی ہےں اسی رفتار سے ڈپرےشن بھی بڑھ رہا ہے ۔ جہاں اےک طرف عام لو گ ڈپرےشن کو سرے سے بےماری ہی نہےںسمجھتے تو وہےں دوسری طرف ڈپرےشن کے علاج کے نام پر بڑے پےمانے پر دھوکہ دھڑی ہو رہی ہے۔ دوا ساز کمپنےاں ڈپرےشن کو ختم کر نے والی Anti Depressionدواو¿ں کے نام پر اپنی تجورےاں بھر رہی ہےں اور ہمارے ڈاکٹر حضرات آنکھ بند کر ے ان کمپنےوںپر اعتماد کرلےتے ہےں اوران کا نمائندہ(Medical Representatiove) جو کچھ آکر بتاتا ہے اس پر ےقےن کر لےتے ہےں اور اپنے مرےضوں پر ان دواو¿ں کا اندھا دھند استعمال کر رہے ہےں ۔ دوا ساز کمپنےاں جو زےادہ تر غےر ملکی ہےں مالا مال ہو رہی ہےں ۔ کسی حد تک ڈاکٹروں اور کےمسٹوں کا بھی بھلا ہورہا ہے۔ سب سے زےادہ گھاٹے مےں بے چارہ مرےض ہے جوڈپرےشن کے نام پر پےسہ خرچ کر کے نئی نئی بےمارےاں خرےد رہا ہے۔
چند سال قبل اگلےنڈ سے شائع ہو نے والے مےڈےکل جرےدہ”The Lancet“ نے اپنی اےک رپورٹ مےں ہو مےو پےتھی طرےقہ¿ علاج کو ناکارہ قرار دےتے ہو ئے دعویٰ کےا تھا کہ ےہ سرے سے کو ئی علاج ہی نہےں ہے بلکہ ےہ Placebo-Effectہے۔ مےڈےکل اصطلاح مےں Placeboبے اثر دواو¿ں کو کہتے ہےں جن سے مرےض کوکو ئی فائد ہ نہےں ہو تا ۔ اس رپورٹ کو مےڈےا نے ہاتھوں ہاتھ لےا تھا او ر پوری دنےا مےں زبردست پبلسٹی ملی تھی ۔ جس وقت ےہ رپورٹ سامنے آئی تھی ہم نے Lancetکو اس کا بھر پور جواب دےا تھا اور ان کو چےلنج بھی کےا تھا کہ وہ اپنے دعوے کو ثابت کر کے دکھائےں۔ ہم نے ےہ بھی کہا تھا کہ آپ لو گ کو ئی پروجےکٹ تےار کرےں ہم اس پروجےکٹ کے ذرےعہ آپ کے دعوے کو غلط اور ہو مےو پےتھی طرےقہ¿ علاج کو درست ہو نا مےڈےکل سائنس کی روشنی مےں ثابت کر دےں گے ۔ ہم نے اپنا پو را آرٹےکل E-mailکے ذرےعہ ان کے پاس بھےج دےا تھا ۔ دےانت داری کا تقاضہ تو ےہ تھا کہ جب اےک دعویٰ شائع کےا گےا تھا تو سائنٹفک حقائق کی روشنی مےں اس دعوے کو غلط ثابت کر نے والے آرٹےکل کو بھی ان کو شائع کرناچاہئے تھا لےکن انہوں نے ےہ کہہ کر ہمارا آرٹےکل رد کر دےا کہ ہمارے پاس اس کو شائع کر نے کے لئے جگہ نہےں ہے۔ ہماراےہ آرٹےکل ہندوستان اور دنےا بھر کے ہو مےو پےتھی جرنلوںمےں شائع ہوا۔ آج تک اےلو پےتھی محققےن نہ اس کا جواب دے سکے اور نہ اس کا رد کر سکے۔ دراصل ان کی نےت شروع ہی سے خراب تھی ۔ ان کا مقصد تھا ہو مےو پےتھی کو انشورےنس سے محروم کرنا اور سب کچھ دانستہ طور پر دنےا والوں کوگمراہ کر نے کے لئے کےا گےا تھا ۔ اسکے پےچھے اےک اور وجہ تھی برطانےہ کے ولی عہد شہزادہ چالس چاہتے تھے کہ بر طانےہ کی نےشنل ہےلتھ اسکےم(National Helth Scheme)مےں ہو مےو پےتھی کا غلبہ ہو تاکہ اےلو پےتھی دواو¿ں اور اس طرےقہ¿ علاج پر ہو نے والے فضو ل بھاری بھرکم اخراجات کو کم کےا جاسکے۔ امرےکہ مےں بھی کچھ اسی طرح کی منصوبہ بندی چل رہی تھی ۔ اگر اےسا ہو جاتا تو ےہ دوا ساز کمپنےوں کے لئے بہت بڑا دھچکا ہو تا کےونکہ ان کمپنےوں کا وجود ہی خطرے مےں پڑ جاتا۔ ان کمپنےوں کے پاس سرماےہ اور اثرو رسوخ کی کو ئی کمی نہےں۔ انہےں کی اشارہ پر ہومےو پےتھی کو بدنام کر نے کے لئے ےہ گمراہ کن مہم چلائی تھی۔ ہندوستان کے بڑے اخبارات نے اسے صفحہ¿ اول پر شائع کےا۔ اسی سے ان کمپنےوں کی طاقت اور اثر و رسوخ کا اندازہ ہو تا ہے ۔ ان کا جال پوری دنےا مےں پھےلا ہوا ہے۔
اےک طرف ہو مےو پےتھی کو بدنام کر نے کےلئے اتنے بڑے پےمانے پر مہم چلائی گئی تو دوسری طرف خود اےلو پےتھی ڈاکٹروں نے رےسرچ کے نتےجے مےں ان کی دواو¿ں کے تعلق سے جو رپورٹ پےش کی ہے اس کا سرے سے کسی نے نو ٹس ہی نہےں لےا۔ مےڈےا نے ا سکا مکمل طور پر بائےکاٹ کےا ۔ کسی اخبار کے کو نے مےں ےہ خبر شائع نہےں ہو ئی ۔ ےو نےورسٹی آف ہل انگلےنڈ (Univercity of hull,England) کے چوٹی کے ماہرےن کی اےک ٹےم نے انکشاف کےا ہے کہ نئی نسل کی ڈپرےسن مخالف دوائےں(Anti Depression Drugs) Placebo بے اثر دوا کے علاوہ کچھ نہےں ہے۔اس ٹےم مےں انگلےنڈ کے علاوہ امرےکہ اور کےنےڈا کے چوٹی کے ماہرےن نفسےات بھی شامل تھے جو عالمی شہرت ےافتہ ماہرےن نفسےات اس سے جڑے ہوئے ہےں۔ ان مےں ارونگ کرش(Irving kirsh) برےٹ ڈےکون(Brett Deacon) ہےودو مےڈےنا(Huedo Medina) اےلن سکوبارےا(Alan Scobaria) تھامس مور(Thomas Moore) تانےا (Tania.B) اور بلےر جانسن(Blair Johnson) شامل ہےں۔
ےہ رپورٹ ۲۸ فروری ۲۰۰۸ءکو جرنل آف Plosمےڈسن مےں پہلی بار چھپی ۔ اس رپورٹ سے اےلو پےتھی طرےقہ ¿علاج کے گلےاروں مےں تہلکہ مچ گےا۔ اس رپورٹ مےں واضح طور پر کہا گےا ہے کہ ڈپرےسن ختم کر نے کے لئے جو دوا نئی نسل کی Anti Depression کے نام سے مارکےٹ مےں فروخت ہو رہی ہے وہ قطعی طورپر بے اثر ہے۔
Prozac-Seroxat-paxilنام سے دنےا بھر مےں مشہورہےں جن کوتےن کروڑ سے زےادہ مرےضوں کو تجوےز کےا جاتا ہے اور جو ۱۳ ارب ڈالر سالانہ کے حساب سے فروخت ہو تی ہےں۔ اس رپورٹ کو بڑی خاموشی کے ساتھ امرےکہ کے خوراک اورغذا سے متعلق محکمہ FDA مےں سونپ دےا گےا تھا ۔ کسی کوعلم نہےں تھا کہ اس مےں کےالکھا ہے ۔ بعد مےں ےہ رپورٹ امرےکی قانونFreedom of Information actکے ذرےعہ کسی طرح اس رےسرچ ٹےم نے حاصل کےا تب سب کو پتہ چلا کہ اس رپورٹ مےں حقےقت کےا ہے ۔ لےکن حےرت کی بات ےہ ہے کہ ےہ سب معلوم ہو نے کے بعد بھی اسے دبا دےا گےا۔ وہ مےڈےا جس نے ہو مےو پےتھی کے خلاف رپورٹ کو نماےاں طور پر چھاپا تھا اس رپورٹ کو مکمل طور پر نظر انداز کر دےا۔
جےساکہ آپ نے دےکھا خود اےلو پےتھی کے چوٹی کے ماہرےن نے دواو¿ں کے نام پر لو گوں کی جےبےں خالی کرنے اور ان کی صحت سے کھلواڑ کر نے والی حرکتوں کا پر دہ فاش کےا ہے لےکن دوا ساز کمپنےوں کی دہشت اتنی زےادہ ہے کہ مےڈےا سمےت کسی نے اسکی حماےت نہےں کی نہ اس کے خلاف آواز اٹھائی۔
جےسا کہ ہم اوپر لکھ چکے ہےں ڈپرےشن نئے زمانے کی بےماری ہے ۔ پہلے بھی رہا ہو گا لےکن محدود تھا ۔ آج ےہ وبائی شکل اختےار کر گےا ہے۔ ہو مےو پےتھی مےں اس کاعلاج مو جود ہے ۔لےکن طرےقہ¿ کار اےلوپےتھی سے قطعی مختلف ہے۔ اےلو پےتھی طرےقہ¿ علاج مےں ڈپرےشن کو ختم کر نے کےلئے دواو¿ں کے ذرےعہ ماو¿ف کر دےاجاتا ہے ےعنی سوچنے سمجھنے کی صلاحےت ختم کردی جاتی ہے۔ اورمصنوعی طور پر انسان کا مو ڈ درست کر نے کے لئے دوائےں دی جاتی ہے۔ ا س سے ڈپرےشن ختم نہےں ہو تا صرف ڈپرےشن کا احساس ختم ہو جاتا ہے ۔ مسئلہ اپنی جگہ برقرار رہنا ہے۔ دوا کا اثر ختم ہو صرف ڈپرےشن کااحساس ختم ہو نے کے بعد وہ ساری چےزےں پھر سے ابھرکر سامنے آتی ہے۔ پےسہ بر باد کر نے کے بعد مرےض نئی نئی بےمارےاں بھی دوا کے سائےڈ افےکٹ ک طور پر خرےد لےتا ہے۔ نتےجہ ےہ ہو تا ہے کہ جو نوجوان ڈپرےشن کاعلاج کر وانے جاتا ہے وہ ڈپرےشن کے ساتھ سات اور بھی کئی بےمارےوں مےں مبتلا ہو جاتا ہے۔ ےہ چےز اتنی عام ہے کہ اس کے لئے کو ئی ثبو ت ےا اعداد و شمار پےش کر نے کی ضرورت نہےں ہے ۔ بے شمار نوجوان ان کو استعمال کر رہے ہےں ان کی شخصےت ان کے کردار کاجائزہ لےنے سے صاف پتہ چل جاتا ہے کہ ڈپرےشن کی دوا لےنے والے ےہ نوجوان اور کن کن مسائل اور پےچےدہ گےوں کے شکار بن گئے ہےں ۔ ڈپرےشن کے مختلف وجوہات ہےں ۔ نوجوان لڑکے او رلڑکےاں عشق مےں ناکامی ےا محبت کی شادی کے ٹوٹ جانے کی وجہ سے اکثر ڈپرےشن کا شکار ہوجاتے ہےں ۔ گھرےلو جھگڑے،کاروبار مےں نقصان ےاناکامی ےاپھر کو ئی سنگےن بےماری ڈپرےشن کا سبب بنتی ہے ۔ مےاںبےوی مےں نااتفاقی اور گھر کا ماحول ٹھےک نہ ہونابھی اکثر ڈپرےشن کا سبب بنتا ہے ۔ ہو مےو پےتھی مےں اس کی دوا ئےں موجود ہےں لےکن اےلوپےتھی کا سبب بنتا ہے ہومےوپےتھی مےں پہلے ڈپریشن کے اصل اسباب اور مرےض کی ذہنی اور جذباتی کےفےت کامشاہدہ کر نے کے بعد دوا تجوےز کی جاتی ہے ۔ ےہ دوائےں نہ صرف ڈپرےشن کو عارضی طور پر ختم کر دےتی ہےں بلکہ اکثر اس کا جڑ بنےاد سے خاتمہ ہوجاتا ہے ۔ جبکہ ملٹی نےشنل دوا ساز کمپنےوں کی دواو¿ں مےں ےہ چےز ہر گز نہےں ہو تی ۔
مزےد معلومات کے لئے رابطہ :۔
پروفےسر ڈاکٹر انور امےر MD
ہومےو پےتھک ہےلتھ اےنڈ رےسرچ سےنٹر
51پٹیل آرکےڈ ۔ پہلا منزلہ ۔ کےڈی ٹاورس
233/234بےلاسس روڈ ۔ بمقابل ساگر ہو ٹل
ناگپاڑہ جنکشن ممبئی 400008
وقت:۔ 10:30am to 3:30 pm
فون :۔23004757
(2)تمےز کلےنک ۔ سی برےز بلڈنگ
93/95کےڈل روڈ ۔ نزد ماہم درگاہ ،ماہم مےڈ کو کے پےچھے
ماہم ممبئی 400016
وقت:۔5pm to 7pm
فون :۔24451354
email:- dranwaramir@hotmail.com
dranwaramir@gmail.com
نوٹ: ۔ ےہ آرٹےکل اردو ٹائمز کے وےب سائٹ www.urdutimes.inپر بھی دےکھا جا سکتا ہے۔

23rd Sep 2008, 02:07 am.
         
 
ڈی اےن اے تخلےق الٰہی کا کرشمہ
16-Sep-2008, 02:22 AM
”ہو مےو پےتھی ۔ انہونی پےتھی“
16-Sep-2008, 02:21 AM
روزہ :انسانی جسم کا عمدہ محافظ
09-Sep-2008, 02:11 AM
مالی نقصانات سے ہم بےمار ہو سکتے ہےں
09-Sep-2008, 01:56 AM
امراض چشم کی انقلابی نئی تکنےک ۔ اےف ۔ڈی ۔او۔سی۔ٹی
09-Sep-2008, 01:53 AM
ہومیو پیتھی اور معین بھائی مرحوم (خراج عقیدت )
09-Sep-2008, 01:48 AM
اسے برسات کے موسم میں ہی دمہ ہوتا
09-Sep-2008, 01:46 AM
ہومیو پتھی انہو نی پیتھی “
09-Sep-2008, 01:45 AM
ہو مےو پےتھی ۔ انہونی پےتھی“
02-Sep-2008, 02:13 AM
امراض چشم کی انقلابی نئی تکنےک ۔ اےف ۔ڈی ۔او۔سی۔ٹی
02-Sep-2008, 02:12 AM
مسواک اےک نعمت........؟
02-Sep-2008, 02:11 AM
اپنی زندگی کے کیلئے ....دوڑیں
02-Sep-2008, 02:10 AM
پیو ند کاری کے مریضوں کے لئے اچھی خبر
02-Sep-2008, 02:09 AM
شراب سے ذہنی جسمانی ہلا کتیں !
02-Sep-2008, 02:08 AM
اسے برسات کے موسم میں ہی دمہ ہوتا
02-Sep-2008, 02:07 AM
 
 
 
Search
       
  کون سنے مری نوا تےز ہوا کے شور مےں  
  آپ اپنے باپ داد ا کی ڈھائی سو کروڑ  
  ہندوستان میں سفےد پوش چوروں کی چاندی  
  شرم تم کو مگر نہےں آتی !  
  اب مائی نےم از خان پارٹ ٹو  
  بہن کے عاشق کو قتل کر کے آنگن مےں دفن کر دےا  
  مصےبت، صبر اور رضا  
  عوامی عدالت  
  اندھیر نگری چوپٹ راج  
  زکوٰ ة دینے کے نام پر درجنوں معذور اپاہج مرد خواتین کو لوٹ لیا  
  ”ہو مےو پےتھی ۔ انہونی پےتھی“  
  ڈی اےن اے تخلےق الٰہی کا کرشمہ  
  ”ہو مےو پےتھی ۔ انہونی پےتھی“  
  روزہ :انسانی جسم کا عمدہ محافظ  
  مالی نقصانات سے ہم بےمار ہو سکتے ہےں  
  اور راز کھل گیا!  
  خدادیکھ رہا ہے  
  دھنک کی کہانی  
  اورپری ناراض ہوگئی  
  ”کالو زندہ باد“  
  ٭تھانے مےونسپل کارپورےشن کے محکمہ حفظان صحت مےں مواقع  
  آخر AMIEگرےجوےٹ لےول فارمل اےجوکےشن کےا ہے؟  
  ہندوستان میں پریمیئر کالج میں حصہ داری  
  مہنگی تعلےم نے مستحق طلبا ءکے ارمانوں کا گلا گھونٹ دےا  
  بےنک آف بڑودہ کو کلرکوں کی ضرورت  
  قصر سفید میں مرد سیاہ....  
  فرقہ پرستی ‘ ڈاکہ وقتل جیسا جرم کیوںنہیں ؟  
  اُمت مسلمہ کے مسائل  
  ادائیگیِ نماز: آداب و احکام  
  بیت المقدس ....کسی ایوبی کے انتظار میں  
  ام المومنےن حضرت عائشہ ؓ  
  خوبصورت لباس اور خوبصورت نظر آنا ہر خاتون کی خواہش  
  رمضان المبارک اور خواتےن کے شب وروز  
  زینب سلیم ڈار  
  ماہ صےام مےں خصوصی پکوانوں کا اہتمام کرےں!  
 
 
 
Home | National News | Regional News | Mumbai News | World News | Islamic World | Aaj Kal | Analysis | Editorial | Entertainment | Sports | Contact us | Privacy Policy
Copyright © Roznama Urdu Times Mumbai | All Rights Reserved.
Site devloped by UNN IT