Friday, September 10, 2010, 03:47:18 PM Download Font  |   Urdu Keyboard  |   On-Screen Keyboard  
The Urdu Times Daily, Mumbai
Home Aaj Kal Analysis Editorial Entertainment Sports News Mumbai News Regional News Islamic News World News National News
         
  خدادیکھ رہا ہے

محمد یوسف:
سر شاہانی کے سوال پوچھنے پر بد ستور خاموشی چھائی تھی کہ ایک سیٹ پر ایک بچہ کاہاتھ بلند ہوا ۔”جی عمیر بیٹا آپ بتا ئیں ۔“ سر کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے عمیر نے جواب دیا ”شاباش بیٹا جماعت کی ہر طالب علم کو عمیر کہ طرح ہونا چاہئے “ یہ تعریف سن کر عمیر کادل باغ باغ ہو گیا لیکن اس کی یہ خوشی ایک دم افسردگی میں بدلی جب اس کے پاس آکر ایک رقعہ گرا جس میں لکھا تھا “ ہر لڑکے کو لنگڑا ہونا چاہئے ۔ منجانب مجیب گروپ عمیر کے پیر میں پیدائشی طور پر نقص تھا ۔ جس کا اسے احسا س نہیں تھا لیکن اسکول میں رفتہ رفتہ مجیب اور اس کے پندرہ بد تمیز دوستوں نے اسے احسا س کمتر ی کا شکار کردیا تھا چھٹی تک عمیر اس طرح غمگین رہا ۔گھر پہنچ کر عمیر نے سلام بھی نہیں کیا او ر سیدھا اپنے کمرے میں چلا گیا عمیر کے ابو کو یہ بات بہت ناگوار گزری ۔ وہ سیدھے عمیر کے کمرے میں گئے تو دیکھاکہ رورہا تھا۔ ”انہوں نے پوچھا کہ بیٹا آپ نے سلام نہیں کیا اور ....اور یہ کیا، آپ رورہے ہیں۔ ؟ کیا ہو اآپ کو “” کچھ نہیں ابو ۔ وہ آنسو پوچھتے ہوئے بولا ۔´ ” نہیں بیٹا سچ بتاو¿ ۔ ،ابو تو آپ کے دوست ہیں نا “عمیر کے ابو بولے ۔ اس پر عمیر نے کہا “ ابو ....مجھے اسکول نہیں جانا ۔ وہاں مجیب اپنے دوستوں سے مل کر میرا مذاق اڑاتا ہے ۔ مجھے ہر وقت لنگڑا کہہ کر مخاطب کرتا ہے ۔ ہاف ٹائم میں مجھے اکثراوقات دھکا بھی دے دیتا ہے ۔ اورسر کو شکایت کرتا ہوں تو وہ سر کے سامنے بہانہ بنا کر بچ جاتا ہے سر سے کہتا ہے کہ غلطی سے دھکا لگ گیا ۔ حالا نکہ وہ گر اکر خوب ہنستا ہے ۔ عمیر نے ایک با رونا شروع کر دیا۔ یوسف صاحب تو ایک لمحے کےلئے غمگین ہو گئے لیکن پھر اگلے لمحے گویا ہوئے ” بیٹا آپ ان کی باتوں کابرا نہ مانا کرو۔ آپ اللہ تعالی کا شکر ادا کرو کہ اس نے آپ کو دوسرا پاو¿ں تو دیا اورجانے کتنے ایسے جن کے دونوں پاو¿ں نہیں ہیں ۔دیکھو بیٹا آپ اچھا پڑھتے ہو ہر سوال کا جواب دیتے ہو ، اسا تذہ بھی آپ سے خوش ہیں اسلئے مجیب آپ سے حسد کرتاہے ۔ وہ آپ کا مذاق اس لئے اڑاتاہے کہ آپ ترقی نہ کر سکو آپ نے وہ شعر سناہوگا کہ یہ کہہ کر بند کردیا سانپوں کے سپیروں نےکہ انسان کو ڈسنے کےلئے صرف انسان ہی کافی ہیں۔
لیکن آپ فکرمند نہ ہوں کیوں کہ جو جیسا کرتا ہے اس کو ویسا ہی صلہ ملتا ہے۔آپ ان کی باتوں پر تو جہ نہ دو آج وہ آپ کی دل آزاری کرتاہے تو آپ معاف کردو کیوںکہ حضورﷺ اپنے دشمنوں کو معاف کر دیتے تھے اور اللہ بھی معاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے ۔اب اگر وہ آپ کو برابھلا کہتا ہے تو آپ مسکرائیں اور خاموش رہیں ۔ تین چار مرتبہ ایسے ہی کریں گے تو وہ پھر آپ کو کچھ بھی نہیں کہے گا۔“ اپنے ابو کی باتیں سن کر عمیر مطمئن ساہوگیا اور بولا ” ٹھیک ہے ابو ،میں کل سے ان کی باتوں پر توجہ نہیں دوں گا ۔ “چنانچہ اگلے دن سے عمیر نے مجیب کی باتوں اک جواب دینا اور برا منا نا چھوڑدیا ۔مجیب نے جب دیکھا کہ عمیر اس کی باتوںکو دل پر نہیں لے رہا تو خاموش ہو گیا اور جب کبھی ان مجیب اور اس کے دوستوںکی عمیر کی باتوں سے تنگ ہوتا تو اس کے والد ا س کو حوصلہ دیتے ۔ عمیر کی محنت اور اس کی حوصلہ افزائی کے ساتھ عمیر کامیابیاں حاصل کرتا گیا اور آخر کارشہر کے سب سے بڑے معذور بچوں کے اسکول کا پرنسپل بن گیا ۔ایک دن وہ اپنے دفتر میں بیٹھا کام کر رہا تھا کہ چپرا سی نے بتایا کہ ایک صاحب اپنے بچے کا داخلہ کروانے آئے ہیں ۔ عمیر نے ان کو اند ر بلوایا ۔ وہ صاحب اپنے معذور بیٹے کو لےکر اندر آئے وہ شخص کوئی اور نہیں بلکہ مجیب تھا۔ عمیر نے مجیب کواور مجیب نے عمیر کو پہچان لیا۔ مجیب نے کرسی پر بیٹھتے ہی کہا ”عمیر مجھے معاف کردو ۔مجھے میرے جرم کی سزا مل گئی ۔ آج مجھے اللہ تعالی نے معذور اولاد دی ۔ برائے مہربانی تم اس کو داخل کرلو۔ عمیر نے کہا”ارے میں تو تمھیں کب کا معاف کر چکا ہوں اور تمھار ابیٹاتو میرا بیٹا ہے ۔ میں اس کو ضرور داخلہ دوں گا بس دعا کرو اس کی راہ میں کوئی مجیب نہ آئے ۔“

6th Aug 2008, 01:58 am.
         
 
اور راز کھل گیا!
06-Aug-2008, 01:59 AM
دھنک کی کہانی
06-Aug-2008, 01:57 AM
اورپری ناراض ہوگئی
06-Aug-2008, 01:56 AM
”کالو زندہ باد“
06-Aug-2008, 01:55 AM
میکسیکو کی ہزاروں سال پرانی مایا تہذیب
06-Aug-2008, 01:54 AM
مسلم بچوں کی پذےرائی اورتعلےمی رجحان کو بڑھاوا دےنا ہی ہمارا نصب العےن
30-Jul-2008, 02:33 AM
بے مرّوت، بے لہو
23-Jul-2008, 01:55 AM
مُناجات
23-Jul-2008, 01:55 AM
سرکس
23-Jul-2008, 01:54 AM
ریحان آفاق (حیدرآباد)
23-Jul-2008, 01:53 AM
سنہری الفاظ
23-Jul-2008, 01:53 AM
چڑیا
23-Jul-2008, 01:52 AM
ذرا ہنس لیں
23-Jul-2008, 01:51 AM
مستقبل کی پہلی سیڑھی
23-Jul-2008, 01:51 AM
جذبے کی جیت
23-Jul-2008, 01:48 AM
 
 
 
Search
       
  کون سنے مری نوا تےز ہوا کے شور مےں  
  آپ اپنے باپ داد ا کی ڈھائی سو کروڑ  
  ہندوستان میں سفےد پوش چوروں کی چاندی  
  شرم تم کو مگر نہےں آتی !  
  اب مائی نےم از خان پارٹ ٹو  
  بہن کے عاشق کو قتل کر کے آنگن مےں دفن کر دےا  
  مصےبت، صبر اور رضا  
  عوامی عدالت  
  اندھیر نگری چوپٹ راج  
  زکوٰ ة دینے کے نام پر درجنوں معذور اپاہج مرد خواتین کو لوٹ لیا  
  ”ہو مےو پےتھی ۔ انہونی پےتھی“  
  ڈی اےن اے تخلےق الٰہی کا کرشمہ  
  ”ہو مےو پےتھی ۔ انہونی پےتھی“  
  روزہ :انسانی جسم کا عمدہ محافظ  
  مالی نقصانات سے ہم بےمار ہو سکتے ہےں  
  اور راز کھل گیا!  
  خدادیکھ رہا ہے  
  دھنک کی کہانی  
  اورپری ناراض ہوگئی  
  ”کالو زندہ باد“  
  ٭تھانے مےونسپل کارپورےشن کے محکمہ حفظان صحت مےں مواقع  
  آخر AMIEگرےجوےٹ لےول فارمل اےجوکےشن کےا ہے؟  
  ہندوستان میں پریمیئر کالج میں حصہ داری  
  مہنگی تعلےم نے مستحق طلبا ءکے ارمانوں کا گلا گھونٹ دےا  
  بےنک آف بڑودہ کو کلرکوں کی ضرورت  
  قصر سفید میں مرد سیاہ....  
  فرقہ پرستی ‘ ڈاکہ وقتل جیسا جرم کیوںنہیں ؟  
  اُمت مسلمہ کے مسائل  
  ادائیگیِ نماز: آداب و احکام  
  بیت المقدس ....کسی ایوبی کے انتظار میں  
  ام المومنےن حضرت عائشہ ؓ  
  خوبصورت لباس اور خوبصورت نظر آنا ہر خاتون کی خواہش  
  رمضان المبارک اور خواتےن کے شب وروز  
  زینب سلیم ڈار  
  ماہ صےام مےں خصوصی پکوانوں کا اہتمام کرےں!  
 
 
 
Home | National News | Regional News | Mumbai News | World News | Islamic World | Aaj Kal | Analysis | Editorial | Entertainment | Sports | Contact us | Privacy Policy
Copyright © Roznama Urdu Times Mumbai | All Rights Reserved.
Site devloped by UNN IT