Friday, September 10, 2010, 04:02:19 PM Download Font  |   Urdu Keyboard  |   On-Screen Keyboard  
The Urdu Times Daily, Mumbai
Home Aaj Kal Analysis Editorial Entertainment Sports News Mumbai News Regional News Islamic News World News National News
         
  ہندوستان میں پریمیئر کالج میں حصہ داری

٭ڈاکٹر راجندر سچر:
کمیٹی نے ان طلباءکا جائزہ لیا جو اس وقت ریگولر سائنس آرٹس اور کامرس کو رس کی پیشکش کرنے والے پریمیئر کالجوں اور پریمیئر میڈیکل کالجوں میں زیر تعلیم ہیں ۔سائنس ،آرٹس اور کامرس کے ریگولر اسٹر یمز (Streams) میں اندر اج کرانے والے مسلمان طلباکی تعداد کچھ اس طرح ہے ۔انڈر گریجویٹس (یو جی ۹ کو رسوں میں اپنا نام درج کرانے والے ۲۵طلبا میں سے صرف ایک مسلمان اور پوسٹ گریجویٹ (پی جی ) کورسوں میں ۵۰ طلبا میں سے صرف ایک مسلمان ہے ۔تمام کورسوں میں مسلمانوں کا حصہ بہت کم ہے ۔خاص طور سے پی جی لیول میں اور سائنس اسٹریم میں تو انتہائی کم ہے ۔تا ہم دلچسپ بات یہ ہے کہ یو جی کورسوں میں لڑکوں کی بہ نسبت لڑکیوں میں اندراج کی شرح زیادہ ہے ۔تاہم پی جی سطح پر یہ تناسب کم ہو جاتا ہے سوائے آرٹس کورسوںکے ۔ کمیٹی کو ملک کے اعلیٰ مینجمینٹ اداروں کی جانب سے مناسب رد عمل حاصل ہو ا(آئی آئی ایم کے علاوہ مینجمینٹ کالجوں کی جانب سے ) ایم بی اے کورسوں میں داخلہ لینے والے لڑکوں اور لڑکیوں دونوں میں مسلم طلبا کا حصہ صرف ایک فیصدی تھا حالانکہ یہ اعداد و شمار کوئی نتیجہ اخذ کرنے کے لئے کافی نہیں تھے لہذا آئی آئی ایم کی جانب سے جو اعداد و شمار دستیاب ہوئے ہیں اسی پرمکمل انحصار کیا گیا ہے ۔اعلیٰ میڈیکل کالجوں میں مسلمانوں کی نمائندگی قدر ے بہتر ہے ،تمام کورسوں میں اندراج کرنے والے طلبا کا فیصد تقریبا ۴فیصد ہے ۔بیشتر طلبا یوجی سطح پر خصوصاً ایم بی بی ایس ،ڈنٹل اور نرسنگ وغیرہ پر تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔دیگر تمام کورسوں میں مسلم لڑکیوں کا تناسب مسلم لڑکوں کی بہ نسبت کم ہے ۔
یونیورسٹی میں اندراج داخلہ پورے ہندوستان میں تقریبا ۳۰۰ یونیور سٹیا ں ہیں ان تمام یونیورسٹیوں میں سے ہر ایک کے پاس جامع شعبے (ڈپارٹمنٹ) اور الحاق شدہ کالجز ہیں ۔انڈر گریجویٹس اور پوسٹ گریجویٹس دونوں سطحوں پر رجسٹرڈ شدہ طلبا کے سماجی مذہبی پس منظر کے بارے میں اعداد وشمار پیش کرنے کے لئے تمام یونیورسٹیوں کو ہدایت دی گئی تھی۔ کل ۱۲۹ یونیورسٹیوں اور ۸۴ کالجوں نے اعداد وشمار پیش کئے ۔ان اعداد وشمار سے جو کل ہند ،تخمینہ لگایا گیا ہے اس کے مطابق 1.5ملین سے زائد کا پوسٹ گریجویٹ (ماسٹر ڈگری اور اس سے اوپر) سے ہے ۔یہ جانتے ہوئے کہ تقریبا 11.7ملین طلبا انڈر گریجویٹ ڈگری کے لئے زیر تعلیم ہیں ۔اورتقریبا 4.3ملین پوسٹ گریجویشن کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔دستیا ب اعداد وشمار پورے ملک میں تقریبا 11%انڈر گریجویٹس اور تقریبا 38%پوسٹ گریجویٹس طلبا کی عکاسی کرتے ہیں ۔چونکہ یہ اعداد و شمار نامکمل ہیں لہذا یہ صرف ایک اشارہ کا کام کرتے ہیں ۔کل 2.8ملین طلبا جن کے اعداد وشمار کمیٹی کو دستیاب ہوئے ہیں وہ پورے ہندوستان میں مختلف کالجوں اور یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم مردوں اور خواتین کے تقریبا 19%کی تشکیل کرتے ہیں ۔ان تخمینوں کے مطابق طلبا کا ایک معقول تناسب ،ایک تہائی سے زیادہ آرٹ کے شعبہ میں داخلہ لیتا ہے ۔انجینئرنگ اور کامرس دوسرے مقبول شعبے ہیں ۔حالانکہ فرق زیادہ نہیں ہے لیکن یو جی کورسوں میں مسلم طلبا کا تناسب تقریبا 9%ہے ۔یہ تناسب ان کی آبادی کے تناسب سے کم ہے ۔مسلمان طلبا غالبا آرٹ کے بعد سائنس اور کامرس میں زیادہ نظر آرہے ہیں ۔چونکہ کالجوں کے نمونے کا سائز بڑا اور نمائندہ نہیں ہے اس لئے مزید مفصل اعداد وشمار کی بنیاد پر اس نتیجے کی مزید قدر پیمائی کی ضرورت ہے ۔لیکن ہر ایک کیس میں مسلمانوں کا حصہ ان کی آبادی کے کے تناسب سے کم ہے انجینئر نگ اور میڈیکل کالجوں میں مسلمانوں کی حصہ داری بالخصوص کم ہے ۔پی جی کورسوں میںبھی مسلمانوں کی حالت مساوی طور پر مایوس کن ہے ۔20طلبا میں سے تقریبا ایک طالب علم (5%) مسلمان ہے۔یہ اوبی سی (24%)اور ایس سی ایس ٹی (13%) سے وقیع طور پر کم ہے ۔تاہم مسلمان طلبا کا مرس کے بعد پروفیشنل کورسوں کی طرف زیادہ رخ کرتے ہوئے معلوم پڑ رہے ہیں ۔مطلق تعداد اور اضافی حصہ کے لحاظ سے دیکھیں تو وہ تمام ایس آرسیز میں سب سے ابتر حالت ہیں
18th Sep 2008, 01:44 am.
         
 
٭تھانے مےونسپل کارپورےشن کے محکمہ حفظان صحت مےں مواقع
25-Sep-2008, 03:31 AM
آخر AMIEگرےجوےٹ لےول فارمل اےجوکےشن کےا ہے؟
25-Sep-2008, 03:30 AM
مہنگی تعلےم نے مستحق طلبا ءکے ارمانوں کا گلا گھونٹ دےا
18-Sep-2008, 01:40 AM
بےنک آف بڑودہ کو کلرکوں کی ضرورت
18-Sep-2008, 01:38 AM
مسلم طلباءکی تعلےمی پسماندگی کے بنےادی اسباب ....تدراک
11-Sep-2008, 02:30 AM
کمرہ جماعت مےں موادمضمون کا انتقال ہی کےا پےشہ تدرےس ہے ؟
11-Sep-2008, 02:29 AM
9/11 کے جھوٹ کا پوسٹ مارٹم
11-Sep-2008, 02:27 AM
نائن الےون کا قےمتی ورثہ‘ مسلمانوں کی تباہی ہے!
11-Sep-2008, 02:24 AM
پڑھائی کیسے کریں ؟؟اور
28-Aug-2008, 01:49 AM
یوم اساتذہ پر پیغام ہدایت
28-Aug-2008, 01:48 AM
پڑھائی کا سائنسی طریقہ
28-Aug-2008, 01:44 AM
تعلیم، تنظیم اور تحریک
28-Aug-2008, 01:43 AM
مےڈےا کی اہمےت اور مسلمانوں کی ذمہ داری
28-Aug-2008, 01:42 AM
خود اُردو والوں کی اُردو دشمنی!
21-Aug-2008, 02:34 AM
اقبال کے تصور عشق کی آفاقیت
21-Aug-2008, 02:33 AM
 
 
 
Search
       
  کون سنے مری نوا تےز ہوا کے شور مےں  
  آپ اپنے باپ داد ا کی ڈھائی سو کروڑ  
  ہندوستان میں سفےد پوش چوروں کی چاندی  
  شرم تم کو مگر نہےں آتی !  
  اب مائی نےم از خان پارٹ ٹو  
  بہن کے عاشق کو قتل کر کے آنگن مےں دفن کر دےا  
  مصےبت، صبر اور رضا  
  عوامی عدالت  
  اندھیر نگری چوپٹ راج  
  زکوٰ ة دینے کے نام پر درجنوں معذور اپاہج مرد خواتین کو لوٹ لیا  
  ”ہو مےو پےتھی ۔ انہونی پےتھی“  
  ڈی اےن اے تخلےق الٰہی کا کرشمہ  
  ”ہو مےو پےتھی ۔ انہونی پےتھی“  
  روزہ :انسانی جسم کا عمدہ محافظ  
  مالی نقصانات سے ہم بےمار ہو سکتے ہےں  
  اور راز کھل گیا!  
  خدادیکھ رہا ہے  
  دھنک کی کہانی  
  اورپری ناراض ہوگئی  
  ”کالو زندہ باد“  
  ٭تھانے مےونسپل کارپورےشن کے محکمہ حفظان صحت مےں مواقع  
  آخر AMIEگرےجوےٹ لےول فارمل اےجوکےشن کےا ہے؟  
  ہندوستان میں پریمیئر کالج میں حصہ داری  
  مہنگی تعلےم نے مستحق طلبا ءکے ارمانوں کا گلا گھونٹ دےا  
  بےنک آف بڑودہ کو کلرکوں کی ضرورت  
  قصر سفید میں مرد سیاہ....  
  فرقہ پرستی ‘ ڈاکہ وقتل جیسا جرم کیوںنہیں ؟  
  اُمت مسلمہ کے مسائل  
  ادائیگیِ نماز: آداب و احکام  
  بیت المقدس ....کسی ایوبی کے انتظار میں  
  ام المومنےن حضرت عائشہ ؓ  
  خوبصورت لباس اور خوبصورت نظر آنا ہر خاتون کی خواہش  
  رمضان المبارک اور خواتےن کے شب وروز  
  زینب سلیم ڈار  
  ماہ صےام مےں خصوصی پکوانوں کا اہتمام کرےں!  
 
 
 
Home | National News | Regional News | Mumbai News | World News | Islamic World | Aaj Kal | Analysis | Editorial | Entertainment | Sports | Contact us | Privacy Policy
Copyright © Roznama Urdu Times Mumbai | All Rights Reserved.
Site devloped by UNN IT