| |
 |
|
| |
|
|
|
|
| |
سہر اب الدےن قتل کےس مےں پوچھ تاچھ کےلئے نرےندر مودی کو بھی طلب کےا جاسکتا ہے
دو اعلیٰ پولس افسران کے نام سمن ‘سی بی آئی نے امےت شاہ سے دوسرے دن بھی
پوچھ تاچھ جاری رکھی ‘کے ٹی اےس تلسی سی بی آئی کی طرف سے مقدمہ لڑےں گے
احمدآباد‘ 29جولائی۔سہراب الدےن فرضی تصادم کی انکوائری کررہی سی بی آئی نے رےاست کے دو سےنئر آئی پی اےس افسروں گےتا جوہری اور گجرات کے سابق ڈی جی پی مسٹر پی سی پانڈے کو پوچھ گچھ کے لئے سمن جاری کےا ہے اس دوران اےسے اشارے ملے ہےں کہ سی بی آئی وزےر اعلی نرےندر مودی کو بھی پوچھ گچھ کے لئے سمن جاری کرسکتی ہے۔سی بی آئی جانناچاہتی ہے کہ انکوائری کو متاثر کرنے مےں کن پولےس والوں کا ہاتھ تھا ۔ا س معاملے مےں مسلسل دوسرے دن بھی سی بی آئی کے افسران نے سابرمتی سےنڑل جےل مےں قےد سابق وزےر امت شاہ سے پوچھ گچھ کی۔ ذرائع نے بتاےا کہ شاہ سی بی آئی کو پوچھ گچھ مےں تعاون نہےں کررہے ہےں۔درےں اثنا اےسے اشارے ملے ہےں کہ سی بی آئی نرےندر مودی کو بھی سمن جاری کرسکتی ہے۔ اس سے پہلے بھی مودی اےک بار سی بی آئی کے سوالوں کے جواب دے چکے ہےں ۔سی بی آئی جاننا چاہتی ہے کہ امت شاہ کی طرف سے لئے گئے فےصلوں کا علم مودی کو تھا ےا نہےں ۔سی بی آئی نے سہراب الدین فرضی انکاو¿نٹر معاملے مےں آج دوسرے بھی گجرات کے سابق وزےر امت شاہ سے سابرمتی سےنٹرل جےل مےں پوچھ تاچھ کی۔ سی بی آئی کے ذرائع نے بتایا کہ سی بی آئی کی چار رکنی ٹےم امت شاہ سے تفتیش کر رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ شاہ ایجنسی کے ساتھ جانچ مےں تعاون نہےں کر رہے ہےں ۔ واضح رہے کہ اس بی جے پی لےڈر پر اغوا اور قتل جےسے سنگین الزامات ہےں۔ گزشتہ اتوار کو گرفتاری کے بعد سے انہےں سابرمتی جےل مےں رکھا گیا ہے۔ جانچ کا تمام عمل ویڈیو ٹےپ مےں رےکارڈ کےا جا رہا ہے۔ سہراب الدین فرضی مڈبھےڑ کے معاملے میں سی بی آئی نے گجرات کے سابق ڈی جی پی مسٹر پی سی پانڈے کو طلب کیا ہے۔ سی بی آئی افسران نے گزشتہ رات بتاےا کہ ادارے نے ان کو ۱۱ اگست کو حاضر ہونے کی ہداےت دی ہے۔ واضح رہے کہ جب ریاست کی سی آئی ڈی جعلی مڈبھےڑ کے معاملے کی تحقےقات کررہی تھی اس وقت پانڈے ڈی جی پی تھے۔ اس طرح کے الزامات عائد کئے گئے ہےں کہ گجرات کے چند پولس افسران نے واقعہ کی چھان بےن پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی۔ پہلی بار سی بی آئی نے پوچھ تاچھ کے لئے پانڈے کو طلب کیا ہے۔ اس سے قبل ادارے نے اس سلسلہ میں جی سی رائے گر اور پی ماتھر سمیت دوسرے آئی پی ایس افسران کو پوچھ تاچھ کے لئے طلب کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے اس سال جنوری میں فرضی مڈبھےڑ کی تحقےقات سی بی آئی کو سونپی تھی۔ اس معاملے میں اب تک ادارہ سابق وزیر مملکت برائے داخلہ امیت شاہ‘ آئی پی ایس افسر ابھے چڈاسما اور ارہام فارم کے مالک راجندر جیرا والا کو گرفتار کرچکا ہے۔ گزشتہ روز سابرمتی جیل کے اندر سی بی آئی نے شاہ سے پوچھ تاچھ کی تھی۔ سہراب الدین کی فرضی مڈبھےڑ میں ہلاکت کے کیس میں سینئر وکیل کے ٹی اےس تلسی‘ مرکزی محکمہ تفتےش (سی بی آئی) کی پیروی کریں گے۔ واضح رہے کہ اس معاملے میں گجرات کے سابق وزیر امیت شاہ ملزم ہیں جن کی پیروی مشہور وکیل رام جیٹھ ملانی کررہے ہیں۔ ایک ایڈیشنل سالیسٹےر جنرل بھی سی بی آئی کی پیروی کریں گے۔ سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دیتے ہوئے مزید واضح کیا ہے کہ اس سلسلہ میں جلد اطلاع نامہ جاری کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ حال میں بی جے پی کے ٹکٹ پر جیٹھ ملانی راجستھان سے راجیہ سبھا کے رکن منتخب ہوئے ہےں۔ اطلاع کے مطابق اس سلسلہ میں گجرات کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی نے ان کی حماےت کی تھی۔
29th Jul 2010, 04:19 pm. |
| |
|
|
|
|
| |
۲۴ ستمبر کو بابری مسجد ملکےت مقدمہ کا فےصلہ 08-Sep-2010, 04:22 PM |
 |
|
بابری مسجد کے متوقع فیصلہ اور نظم و نسق کی بحالی کے لئے پولس اور انتظامیہ کو چوکس رہنے کا حکم 07-Sep-2010, 04:27 PM |
 |
|
بابری مسجد انہدام مقدمہ مےں لکھنو ¿ مےں سی بی آئی کی خصوصی عدالت مےں سرکاری گواہ سے جرح جاری 07-Sep-2010, 04:26 PM |
 |
|
اجودھےا مےں رام مندر بننا ہی چاہئے 07-Sep-2010, 04:25 PM |
 |
|
ہندتواوادی تنظیمیں‘ بی جے پی‘ رام مندر کیلئے ہٹ دھرمی پر آمادہ 07-Sep-2010, 04:25 PM |
 |
|
ملک بھر مےں مزدوروں کی ہڑتال کا ملا جُلا ردّ عمل 07-Sep-2010, 04:25 PM |
 |
|
کشمےری فوج کے ساتھ تصادم مےں سات جنگجو ہلاک 07-Sep-2010, 04:24 PM |
 |
|
کرناٹک کے وزےر اعلی کو ای مےل پر دھمکی 07-Sep-2010, 04:23 PM |
 |
|
امت شاہ کی ضمانت کی درخواست پر سماعت پھر ملتوی 07-Sep-2010, 04:23 PM |
 |
|
راﺅلپنڈی کی عدالت میں کمیشن کے قیام کی عرضی 07-Sep-2010, 04:22 PM |
 |
|
مخبری کے الزام مےں اغوا کرکے قتل کردےا 07-Sep-2010, 04:22 PM |
 |
|
تسلیمہ نسرین کے قتل پر انعام کا اعلان، مولانا توقےر رضا کو سمن 07-Sep-2010, 04:21 PM |
 |
|
رمضان المبارک ۳۰دن کا ہوگا 07-Sep-2010, 04:20 PM |
 |
|
جھارکھنڈ : بی جے پی کا حکومت سازی کا دعویٰ 07-Sep-2010, 04:20 PM |
 |
|
بی جے پی اےم پی کا بھتےجہ گرفتار 07-Sep-2010, 04:20 PM |
 |
|
|
|
|