| |
 |
|
| |
|
|
|
|
| |
حافظ سعید کے مقدمات ختم کرنے کا حکم
لاہور ہائی کورٹ نے امیر جماعت الدعوة کے خلاف انسداد دہشت گردی مقدمہ کو کالعدم قرار دیا
لاہور ۱۲اکتوبر:لاہور ہا·ی کورٹ نے جماعت الدعو کے امیر حافظ سعید کے خلاف درج انسداد دہشت گردی کے وہ دونوں مقدمات خارج کرنے کا حکم دیا ہے جو تین ہفتے پہلے ہی قا·م کیے گ·ے تھے۔فیصل آباد کے تھانہ مدینہ ٹا¶ن اور تھانہ پیپلز کالونی میں ماہ ستمبر کےوسط میں دو الگ الگ مقدمات درج کیے گ·ے تھے۔ ان دونوں مقدمات کی بنیاد حافظ سعید کی تقریروں کو بنایا گیا جو انہوں نے اگست میں کی تھیں۔ان مقدمات میں کہا گیا تھا کہ حافظ سعید نے کالعدم تنظیم کے سربراہ ہونے کے باوجود خطاب کیا، جہاد کی تبلیغ کی اور چندہ مانگا جو مقامی پولیس کے مطابق خلاف قانون تھا۔حافظ محمد سعید نے ان مقدمات کے خلاف عدالت عالیہ میں درخواست دا·ر کردی تھی۔ حافظ محمد سعید کے وکیل اے کے ڈوگر نے عدالت میں کہا کہ فیصل آباد میں درج مقدمات بدنیتی کی بنیاد پر درج کیے گ·ے ہیں۔ حافظ سعید کی تنظیم جماعت الدعو نہ تو کالعدم ہے اور نہ ہی ان کا خطاب خلاف قانون تھا اس لیے انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی غلط طور پر لگا·ی گ·ی ہیں۔ حافظ سعید کے وکیل نے کہا کہ یہ دونوں مقدمات پندرہ روز سے بھی زیادہ تاخیر سے درج کیے گ·ے جس سے مقدمات کے اندراج میں بدنیتی واضح ہوتی ہے۔ انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ ان دونوں مقدمات کو خارج کیا جا·ے۔لاہور ہا·ی کورٹ کے جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس شیخ نجم الحسن پر مشتمل دورکنی بنچ نےحکومت پنجاب کو ہدایت کی کہ حافظ سعید کے خلاف درج یہ دونوں مقدمات خارج کیے جا·یں۔واضح رہے کہ بھارت نے حافظ محمد سعید پرممب·ی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام عا·د کررکھا ہے اور بھارتی حکومت پاکستان سے ان کے خلاف کارروا·ی کا مطالبہ تواتر سے کررہی ہے۔ ممب·ی حملوں اور اقوام متحدہ میں جماع الدعو پر پابندی کے بعد حکومت پنجاب نے چھ ماہ تک حافظ محمد سعید کو نظر بند رکھنے کے بعد جون کے مہینے میں عدالت عالیہ کے حکم پر انہیں رہا کردیا تھا۔ پاکستانی حکام کاکہنا ہے کہ انہیں ابھی تک ایسے کو·ی ٹھوس شواہد نہیں ملے جن کی بنیاد پر حافظ سعید کے خلاف ممب·ی حملوں کے حوالے سے کارروا·ی کی جاسکے۔
12th Oct 2009, 03:39 pm. |
| |
|
|
|
|
| |
امرےکہ مےں شدےد برفباری ،۳ ہلاک 20-Dec-2009, 01:32 PM |
 |
|
پاکستان کے نیوکلی·ر کمانڈ اینڈ کنڑول کو کو·ی خطر ہ نہیں،ہیلری کلنٹن 22-Oct-2009, 03:01 PM |
 |
|
سوڈانی حکومت نئی حکمت عملی کا مثبت جواب دے ۔ بارک اوبامہ 20-Oct-2009, 01:48 PM |
 |
|
شعیب اختر کے ٹیم میں واپسی کے امکانات ختم 18-Jul-2009, 02:04 PM |
 |
|
گگن نارنگ اور سنجےو راجپوت میں بے حد مایوس کن مظاہرہ 17-Aug-2008, 03:53 PM |
 |
|
کم عمر کے ہےرو کے ساتھ کام کر نے پر ہنگامہ ہے کےوں بر پا؟ 11-Aug-2008, 02:50 AM |
 |
|
محنت سے سب کچھ حاصل کیا جاسکتا ہے: قطرینہ کیف 21-Jul-2008, 01:59 AM |
 |
|
مہیش بھٹ کی ”راز “میں عمران ہاشمی بنے بھوت 15-Apr-2008, 02:10 AM |
 |
|
اداکارہ کاجول کے والدشومو مکھرجی انتقال کر گئے 11-Apr-2008, 03:03 AM |
 |
|
سنیما ‘ بدلتے ہندوستان کا آ·ینہ ہے :شیام بنیگل 16-Aug-2007, 03:09 PM |
 |
|
|
|
|