|
|
|
| |
 |
|
| |
|
|
|
|
| |
سوڈانی حکومت نئی حکمت عملی کا مثبت جواب دے ۔ بارک اوبامہ
واشنگٹن ، ۲۰ اکتوبر ۔ امرےکہ کے صدر بارک اوباما نے سوڈان کے بارے میں اپنی ن·ی حکمت عملی کا اعلان کر دیا ہے جس میں خرطوم کی حکومت کو خانہ جنگی کا شکار علاقے دارفور میں امن کی جانب پیش قدمی پر مراعات کی پیش کش کی گ·ی ہے لیکن اگر وہ اس میں ناکام رہتی ہے توا سے سخت بین الاقوامی دبا کا سامنا کرنا ہو گا۔امریکی صدر نے سوموار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے شعور اور ہمارے مفادات کا تعلق امن اور سلامتی سے ہے جو امرےکہ اور عالمی برادری پر زور دیتے ہیں کہ وہ جلدی اور مقصد کے احساس کے ساتھ اقدامات کریں۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے سوڈان سے متعلق ن·ی امریکی پالیسی کے اجراءکے موقع پر امریکی صدر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ||سب سے پہلے ہم یہ چاہیں گے کہ دارفور میں تنازعے کے حل کی راہ ہموار ہو، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور نسل کشی کا خاتمہ ہو۔ انہوں کہا کہ اگر سوڈان کی حکومت صورت حال کی بہتری کے ل·ے اقدامات کرتی ہے اور امن کی جانب پیش رفت کرتی ہے تو اسے مراعات دی جا·یں گی لیکن اگر وہ ایسا کرنے میں ناکام رہتی ہے تو پھر امرےکہ اورعالمی برادری کی جانب سے اس پر دبا و¿ میں اضافہ کر دیا جا·ے گا۔ سوڈان کے بارے میں امرےکہ کی ن·ی پالیسی کا اعلان کرتے ہو·ے امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا کہ دارفور میں لوگوں کی نسل کشی کی جا رہی تھی اور امرےکہ کی توجہ شہریوں کے تحفظ ،بے گھر ہونے والے افراد کی امداد اور اس بات کو یقینی بنانے پر ہوگی کہ ملیشیا ں کو غیرمسلح کیا جا·ے ۔امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ سوڈان سے متعلق صدر اوباما کی ن·ی پالیسی میں مراعات اور سزا ں یا سوڈان کی حوصلہ شکنی کے ل·ے ایک مینو شامل ہو گا۔ لیکن انہوں نے یہ بتانے سے گریز کیا کہ اس میں کون سے اقدامات شامل ہوں گے ۔ سوڈان کے ل·ے امریکی صدر بارک اوباما کے ن·ے خصوصی ایلچی اسکاٹ گریشن یہ کہہ چکے ہیں کہ سوڈان کے بہت سے مسا·ل کو صدر عمر البشیر کی حکومت کے ساتھ تعاون کر کے حل کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ مارچ میں ہیگ میں قا·م بین الاقوامی فوجداری عدالت نے صدر عمر البشیرکے خلاف دارفور میں جنگی جرا·م پر وارنٹ گرفتاری جاری ک·ے تھے۔ امرےکہ کی سابق بش انتظامیہ بشیر حکومت کو سزا دینے اور اس پر دبا ڈالنے کے ل·ے پابندیوں کو ایک بڑا ہتھیار خیال کرتی تھی لیکن ہیلری کلنٹن کا کہنا ہے کہ اوباما انتظامیہ سوڈانی حکومت پر دبا و¿ ڈالنے کے ل·ے پابندیوں کو ایک حربے کے طور پر استعمال کرے گی ۔دارفور میں انسانی بحران کے خاتمہ کے ل·ے دنیا کی ناکامی پر تنقید کرنے والے انسانی حقوق کے بعض گروپوں نے امرےکہ کی جانب سے سوڈان کے خلاف ن·ی پالیسی میں سخت موقف اختیار نہ کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے ۔یاد رہے کہ بارک اوباما اپنی انتخابی مہم کے دوران سوڈان کے خلاف سخت پابندیوں کی وکالت کرتے رہے تھے.اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق 2003ءمیں سوڈان کے مغربی علاقے دارفور میں خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد سے قریباتین لاکھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور بیس لاکھ سے زیادہ بے گھر ہو·ے ہیں جبکہ خرطوم کی حکومت کا کہنا ہے کہ صرف دس ہزار افراد مارے گ·ے ہیں اور عالمی ادارے دارفور کی خانہ جنگی میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہیں۔
20th Oct 2009, 01:48 pm. |
| |
|
|
|
|
| |
امرےکہ مےں شدےد برفباری ،۳ ہلاک 20-Dec-2009, 01:32 PM |
 |
|
پاکستان کے نیوکلی·ر کمانڈ اینڈ کنڑول کو کو·ی خطر ہ نہیں،ہیلری کلنٹن 22-Oct-2009, 03:01 PM |
 |
|
حافظ سعید کے مقدمات ختم کرنے کا حکم 12-Oct-2009, 03:39 PM |
 |
|
شعیب اختر کے ٹیم میں واپسی کے امکانات ختم 18-Jul-2009, 02:04 PM |
 |
|
گگن نارنگ اور سنجےو راجپوت میں بے حد مایوس کن مظاہرہ 17-Aug-2008, 03:53 PM |
 |
|
کم عمر کے ہےرو کے ساتھ کام کر نے پر ہنگامہ ہے کےوں بر پا؟ 11-Aug-2008, 02:50 AM |
 |
|
محنت سے سب کچھ حاصل کیا جاسکتا ہے: قطرینہ کیف 21-Jul-2008, 01:59 AM |
 |
|
مہیش بھٹ کی ”راز “میں عمران ہاشمی بنے بھوت 15-Apr-2008, 02:10 AM |
 |
|
اداکارہ کاجول کے والدشومو مکھرجی انتقال کر گئے 11-Apr-2008, 03:03 AM |
 |
|
سنیما ‘ بدلتے ہندوستان کا آ·ینہ ہے :شیام بنیگل 16-Aug-2007, 03:09 PM |
 |
|
|
|
|
| |
|
|
|